لاہور: مسلم لیگ (ق ) کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ عمران خان کو واپس اپنی کرسی پر لے کر آئیں گے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز الہیٰ کی حلف برداری کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شئیر کی، جہاں وہ 2018 میں وزیراعظم کا حلف لے رہے ہیں۔
مونس الہیٰ نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ اللہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے اور انشاءاللہ عمران خان کو واپس اپنی کرسی پر لے کر آئیں گے۔
اللہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے اور انشاءاللہ PM @ImranKhanPTI کو واپس اپنی کرسی پہ لے کر آئیں گے۔ pic.twitter.com/reK5UJ5LmC
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 27, 2022
واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بڑے اتحادی کے طور پر سامنے آئے ہیں اور وہ (ق) لیگی رہنما کے طور پر عمران خان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔