اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت مرحلہ وار بڑھانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے وزیرمملکت مصدق ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بجلی کی قیمت ساڑھے3 روپے یونٹ بڑھا دی گئی، اگست میں بھی اتنا ہی اضافہ ہوگا پھر اکتوبر میں90 پیسے اضافہ ہوگا۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائے گا، غریب ترین شہریوں کے لیے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نومبر میں بجلی کی قیمت میں کمی آنے کی نوید بھی سنائی۔
اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی پیداوار ہر سال 10فیصد کم ہورہی ہے، جو گیس نہیں ہے وہ کیسے دے سکتے ہیں ۔
وفاقی وزرا نے بتایا کہ ہفتوں میں نئی شمسی توانائی پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا ۔