پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ترامیم میں درج ہے کہ پارٹی سربراہ ہی ہدایات جاری کرسکتا ہے، عمران خان نے اپنے اراکین کو پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے کی ہدایات پارٹی سربراہ کے طور پر جاری کی تھیں، ایسی ہی ہدایات چوہدری شجاعت نے جاری کیں تو معیار بدل دیا گیا۔
لوگ انصاف کے دوہرے معیار پر سوال اٹھا رہے ہیں
— Aaj News (@Aaj_Urdu) July 26, 2022
تٖفصیلات: https://t.co/eUB7xnFJ9V pic.twitter.com/KvtnxnZ1Qb
عطا تارڑ نے کہا کہ رن آف الیکشن 186 ووٹ حاصل نہ کرنے پر کرایا جاتا ہے، 25 اراکین کو ڈی سیٹ کرکے 25 ووٹوں کو شمار کیا گیا، لوگ انصاف کے دوہرے معیار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور نے بھی سوال اٹھایا کہ دوہرا معیار کیوں ہے؟