اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش کرنے والے آج شرمندہ ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد عدالت کا فیصلہ آجائےگا، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ عجیب ہے، مقدمہ یہ ہے کہ ووٹ درست گنے گئے یا نہیں، ان کے پاس کوئی دلیل نہیں، اس لئے فرار کا راستہ اختیار کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کو پنجاب کے عوام کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیئے تھا، مریم اور ملک احمد نے شکست کو تسلیم کیا تھا، ن لیگ کو اپنی سیاسی غلطیاں درست کرنا چاہئیں۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے،اگر (ن)لیگ میں ذرا سی بھی جمہوریت ہوتی پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ استعفیٰ دیتےاور نون لیگ اپنی پنجاب کی قیادت کو تبدیل کرتی اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرتی۔
پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے،اگر نون لیگ میں زرا سی بھی جمہوریت ہوتی پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ استعفیٰ دیتے اور نون لیگ اپنی پنجاب کی قیادت کو تبدیل کرتی اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرتی ،اس کی بجائے ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 26, 2022
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس کی بجائے ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے۔