Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2022 03:50pm

ڈی ایچ اے نے علاقے میں شرجیل میمن کا نکاسی آب کا دعویٰ مسترد کردیا

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کراچی نے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے نکاسی آب کے دعوے کو مسترد کردیا۔

ڈی ایچ اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ، “جناب شرجیل انعام ڈی ایچ اے میں نکاسی آب کی سرگرمیوں کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔”

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ، “ڈی ایچ اے کراچی میں اِن کی طرف سے ایسی کوئی نکاسی آب کی کوشش نہیں ہوئی۔ ڈی ایچ اے کراچی اور کینٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) ڈی ایچ اے میں پانی دینے کی مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے نے اپنا برساتی پانی کے نکاس کا نظام کیسے تخلیق کیا؟

گزشتہ روز شرجیل میمن نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی کے تمام اہم علاقوں میں کے ایم سی اور پی ڈی ایم اے کی گاڑیاں پہنچ چکی ہیں اور پورے شہر میں نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت کابینہ کے تمام ممبران شہر کے دورے پر ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی ایچ اے بھی نکاسیِ آب کا عمل جاری ہے۔

Read Comments