جرمنی اورجاپان کی سرحدیں ملانے والے سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران اب مرزاغالب کی روح کو تڑپا بیٹھے ہیں۔
عمران خان نے گزشتہ روز موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظرمیں برصغیرکے معروف شاعر مرزا غالب سے منسوب شعر ٹویٹ کیا لیکن اپنی “غلطی” کا احساس ہوتے ہی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔
Delete kardia?? Lol😂😂😂
— MÏR... (@Reclusive_Mir) July 24, 2022
Ghalib sent him this may be 🖐️🖐️#ImranKhan #Ghalib pic.twitter.com/v77tY2d6A4
درحقیقت چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ٹویٹ کیا جانے والا یہ شعرمرزا غالب کا نہیں بلکہ بھارت میں ان کی زندگی پربنائے جانے والے ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ ہے۔
ڈرامے میں معروف بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ کا غالب کے کردار میں کہتے ہیں ، “معلوم نہ تھا اتنا کچھ ہےگھرمیں بیچنے کے لیے ،زمین سے لے کرضمیر تک سب بِک رہاہے”۔
سونے پرسہاگااس مکالمے کو شعربنانے والے عمران خان نے اپنی“سلیس تشریح“ میں مخالفین کو پیغام دیا کہ“ قومیں اپنے نظریات ومقصد حیات سے دورہوجائیں تو ناکام ہوجاتی ہیں۔
عمران خان کے مطابق مرزا غالب نے یہ الفاظ اس وقت کہے تھے جب ہم برطانوی غلامی میں جانے والے تھے، امریکی سازش سے بنی امپورٹڈ حکومت کے اقدامات نے ثابت کیا کہ یہ بات آج بھی سچ ہے۔
غالب کے مداحوں نے یہ “ناقدری “ دیکھ کرنشاندہی کی کہ یہ شعرنہیں بلکہ غالب پربنائے جانے والے ڈرامے کا ڈائیلاگ ہے جس کے بعد عمران خان نے فوراً سے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی مگر دیکھنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں اور سوشل میڈیاپرتو صارفین کی نظرویسے ہی نہیں چُوکتی ، جنہوں نےاسکرین شاٹس لے کرخو ب دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے مرزا غالب کو“واٹس ایپوی“ قرار دیتے ہوئے عمران خان کو کریڈٹ دیا کہ ہرقسم کے اشعارآرڈرپرتیارکیے جاتے ہیں۔
"ہمارے ہاں ہر قسم کے اشعار آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں"
— Sher Khan (@SherrrKhann) July 24, 2022
-مرزا غالب واٹسیپوی
یہ “ تُک بندی“ بھی قابل دید ہے۔
وہ انسان ہی نہیں جو غلامی کی زنجیروں کو نہ توڑے
— سیم-آب طبیعت (@grad_grind) July 24, 2022
گرم پکوڑے گرم پکوڑے گرم پکوڑے .... ! #Ghalib pic.twitter.com/ZxZgbXEauB
ایک صارف نے تو خود مرزا غالب کوہی اپنی اس “کاوش” کی تلاش میں سرگرداں دکھادیا۔
Mean While Mirza Ghalib Searching his own books when did i said this . pic.twitter.com/IVOyseSFy3
— اللہ رکھا P E P S I 🗯 (@ITaimoorReal) July 24, 2022
شکوہ غالب بزبان اسد عمر
Ghalib be like: pic.twitter.com/aC1ioJ9v8d
— nomi (@nomi49) July 24, 2022
کئی صارفین متفق بھی نظرآئے۔
Mirza Ghalib said it during his life time:
— Saint Ryder 2.0 (@SaintRyder02) July 24, 2022
Zameen se le kar Zameer tak..
Sab bik raha hai"
.
Today since May 2014 "every thing is being sold"! pic.twitter.com/qAEsTCEUsv
غلط شعر ٹویٹ کیے جانے کے بعد عمران خان کی موجودہ صورتحال پربھی روشنی ڈالی گئی۔
ik after misattributing Pinterest shair to ghalib 😤 https://t.co/b4wda2Mc1i
— Amar (@laltaintabahde) July 24, 2022
ڈرامہ“ مرزاغالب“ سال 1988 میں بھارت کے سرکاری چینل دُوردرشن پر نشرکیا گیا تھا۔
بھارتی شاعرگلزار کے تحریرکردہ اس ڈرامے میں جگجیت سنگھ اورچترا سنگھ کی گائی غزلیں بھی شامل تھیں۔