کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
مون سون کے نئے اسپیل کے آغاز کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گلشن حدید،اسٹیل ٹاؤن، قائدآباد، گلشن اقبال میں بھی بونداباندی ہوئی، جبکہ نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، حیدری، سخی حسن پربھی ہلکی بارش ہوئی۔
علاوہ ازیں نارتھ کراچی، سرجانی اوراطراف میں بھی بونداباندی جاری ہے، ساتھ ہی پی آئی ڈی سی، گرومندر، صدر، جمشیدروڈ پربھی پھوارپڑ رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں سے اربن فلوڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی تیز ہوائیں 26 یا 27 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
کراچی میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشنِ حدید میں 10 ملی میٹر جبکہ صدرمیں 9، کیماڑی میں 8 ملی میٹر ہوئی۔
نارتھ کراچی میں6اعشاریہ2،سعدی ٹاؤن میں6ملی میٹرریکارڈ ہوئی، جناح ٹرمینل،گلشنِ معمار اورکورنگی میں5.2ملی میٹربارش ہوئی، فیصل بیس پر4.5،اولڈ ایئر پورٹ، اورنگی ٹاؤن میں4ملی میٹر ہوئی۔
یونیورسٹی روڈ پر3اعشاریہ6،ڈی ایچ اے3اعشاریہ4ملی میٹر ہوئی، مسرور بیس پر ایک اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔