کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فوادچوہدری ہرسیاسی فیصلےمیں اداروں کوگھسیٹنا بندکریں، عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سینیٹ میں گیلانی کے ووٹ خارج کئےگئےتوہم ہائیکورٹ گئے، ہائیکورٹ نےکہاپارلیمنٹ کی کارروائی ان کےدائرہ کارمیں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، لیکن آج تک اس پر سماعت نہیں ہوئی، قاسم سوری،مظفرشاہ کورولنگ کےحوالےسےطلب نہیں کیاگیاتھا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ رات یہ لوگ سپریم کورٹ میں اپناکیس لیکرگئے، اداروں،الیکشن کمیشن اور قوم کو دھمکیاں دے رہے ہیں، فیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا تو حالات خراب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران اسٹیبلشمنٹ،الیکشن کمیشن پردباؤمیں ڈال کر فیصلے چاہتے ہیں، عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اب بلیک میلنگ کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔