Aaj Logo

شائع 21 جولائ 2022 02:05pm

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف 22 اگست تک کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر اسد عمر کے خلاف 22 اگست تک کارروائی کرنے سے روک دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر پیش نہ ہو سکے ۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی ظفر لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں جلسے کرنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو نوٹس جاری کیے تھے، جس پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Read Comments