Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2022 06:24pm

پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ روپے کی آفر دی جار رہی ہے: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے لوگوں کو خریدنے کا کاروبار جاری رکھا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کو خریدنےکے لئے 50 کروڑ روپے کی آفر دی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے پاس سندھ میں نالےکھولنےکے لئے پیسہ نہیں لیکن پھر بھی ارکان خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لئے نیا کھیل شروع کیا گیا، وزیرداخلہ نے بیان دیا پانچ لوگ اِدھر سے اُدھر ہو سکتے ہیں، ن لیگ کے دیگر وزرا بھی ارکان کےغائب ہونے سے متعلق بیان دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری نے لوگوں کو خریدنےکا کاروبار جاری رکھا ہوا ہے جب کہ عطا تارڑ نے لوگوں کو 30سے 40 کروڑ روپے دینے کا کہا ہے، پاکستان کے عوام غیر اخلاقی سیاست کو کبھی برداشت نہیں کرں گے اسی لئے ہرصورت حکومت سے چمٹنے رہنےکا یہ سلسلہ اب ختم ہو جانا چاہئے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کا الیکشن بہت اہم ہے، ضمنی انتخابات کےدوران ن لیگ کو بدترین شکست ہوئی، عوام نے فیصلہ دے دیا تختِ پنجاب تحریک انصاف کا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس پنجاب میں 188 افراد موجود ہیں جس کے تحت پارٹی کی کور کمیٹی نے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

Read Comments