اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کے الیکٹرک بجلی ٹیرف ملک کے دیگر علاقوں کے برابر رکھنے اور گندم بر آمد کے تیسرے ٹینڈر کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پر پٹرولیم لیوی ریٹ پر غور کیا گیا اور کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم کو ایل پی جی لیوی پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔
ای سی سی اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری پر غور کیا گیا، کمیٹی نے کے الیکٹرک کا بجلی ٹیرف ملک کے دیگر علاقوں کے برابر رکھنے جب کہ گندم درآمد کے تیسرے ٹینڈر کی منظوری دے دی جس پر ویٹیرا کمپنی کی جانب سے 405 ڈالر کی کامیاب بولی بھی لگائی گئی۔