بولی وُڈ کی سدا بہار جوڑی دھرمیندر اور ہیما مالنی 70 کی دہائی میں ایک دوسرے سے پیار میں مبتلا ہوئے۔
حالانکہ دھرمیندر پہلے سے ہی شادی شدہ تھے اور پرکاش کور نامی خاتون کے ساتھ ان کے دو بیٹے سنی دیول اور بوبی تھے، لیکن اس چیز نے بھی انہیں بولی وُڈ کی “ڈریم گرل” کو اپنا بنانے سے نہیں روکا۔
دھرمیندر نے ہیما مالنی کو پروپوز بھی کیا تھا، لیکن انہوں نے دھرمیندر کی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی۔
شروع میں، ہیما نے ان کے جذبات کا کوئی جواب نہیں دیا کیونکہ وہ شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
دونوں نے 1975 میں سپرہٹ فلم “شعلے” میں ایک ساتھ کام کیا۔
دھرمیندر نے ہیما کا دل جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، نوبت یہاں تک آگئی کہ ایک اسپاٹ بوائے کو دو ہزار روپے رشوت تک دینی پڑی۔
یہ بھی ایک دلچسپ قصـہ ہے۔
فلم “شعلے” کا ایک مشہور سین ہے، جس میں دھرمیندر، ہیما کو ریوالور استعمال کرنا سکھاتے ہیں۔
اس سین کی عکس بندی کے دوران دھرمیندر نے ایک سپاٹ بوائے کو دو ہزار روپے دیے تاکہ وہ جان بوجھ کر شوٹ کے دوران غلطیاں کریں، اور انہیں بار بار “ڈریم گرل” کو گلے لگانے کا موقع ملے۔
اس یملے پگلے دیوانے اداکار نے اسپاٹ بوائے کو پریشانیاں پیدا کرنے کے لیے مسلسل ادائیگی کی اور صرف ہیما کو بار بار گلے لگانے کے لیے دو ہزار روپے خرچ کر دئیے۔
انہوں نے یونٹ کے لڑکوں کے ساتھ کچھ خفیہ اشارے بھی تیار کیے تھے۔
اگر دھرمیندر نے کان کھینچا تو وہ ٹرالی کی حرکت میں خلل ڈالیں گے یا ریفلیکٹر گرا دیں گے۔
اگر انہوں نے اپنی ناک کو چھوا تو شوٹ ٹھیک ہو گیا۔
بالآخر دھرمیندر کی تمام تدبیریں اور محنت رنگ لے آئیں اور ہیما مالنی ان سے بہت متاثر ہوئیں۔
کچھ رپورٹس کے مطابق ہیما سے شادی کرنے کے لیے دھرمیندر کو مبینہ طور پر اسلام قبول کرنا پڑا، تاکہ دو بیویوں کی اجازت دی جائے، کیونکہ اس کی سابقہ بیوی پرکاش طلاق نہیں لینا چاہتی تھیں۔
اب دھرمیندر اور ہیما مالنی ایک دوسرے کے ساتھ ایک انتہائی خوش باش شادی شدہ زندگی بسر کر رہے ہیں اور ان کی دو لڑکیاں ایشا اور اہانہ دیول ہیں۔