پاکستان میں فی تولہ سونا 1550 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم ایک ہزار 550 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 42 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 1329 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے چند ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 717 ڈالر پر آگیا ہے۔