بزرگوں کی ایک بہت مشہور کہاوت ہے “جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے”، اور یوکرینی فوجی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ اسی کہاوت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔
انٹرنیٹ پر ایک حیران کن ویڈیو گردش کر رہی ہے، جسے دیکھ کر آپ بالکل دنگ رہ جائیں گے۔
یہ ویڈیو یوکرینی داخلی امور کے وزیر کے مشیر انتون گیراشینکو نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
An IPhone saved our Warrior's life. pic.twitter.com/2dhn6GFnIX
— Anton Gerashchenko (@Gerashchenko_en) July 17, 2022
وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص، جو مبینہ طور پر ایک یوکرینی فوجی ہے، اپنے بیگ سے آئی فون نکالتا ہے۔
آئی فون انتہائی خستہ حالت میں ہے یا یوں کہیں کہ بالکل برباد ہوچکا ہے، لیکن ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک گولی پیوست ہے۔
مبینہ طور پر دشمن کی جانب سے چلنے والی گولی کو یوکرینی فوجی کے فون نے روک لیا، فون نے بظاہر ایک بلٹ پروف جیکٹ کے طور پر کام کیا۔
ورنہ دوسری صورت میں یہ گولی یوکرینی فوجی کو ہلاک کر دیتی۔
یہ ویڈیو 17 جولائی کو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی اور اسے دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، “ہمارے رجمنٹل میوزیم میں ایک پاکٹ بائبل موجود ہے جس نے پہلی جنگ عظیم میں ایک گولی روکی تھی، سپاہی نے بائبل اپنی چھاتی کی جیب میں رکھی تھی اور گولی اب بھی بائبل میں پیوست ہے۔”
👍We have a pocket bible in our Regimental museum that stopped a bullet in World War 1 the soldier had it in his breast pocket and the bullet is still embedded in the bible
— Julian Howe (@rossin2) July 17, 2022
دوسری جانب روس، یوکرین میں اپنے حملے کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔
یوکرین کے ایک فوجی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ماسکو نے ہدایات جاری کی ہیں کہ افواج “تمام آپریشنل علاقوں” میں فوجی کارروائیاں تیز کر دیں۔