اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کراچی کے ضمنی انتخابات سے متعلق علی زیدی کو واضح ہدایات جاری کردیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 24 جولائی کو ہوگی، جہاں ووٹر کی مجموعی تعداد 84 لاکھ 5 ہزار 475 سے زائد ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 984 وارڈز پر امیدواروں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 150 ہے جبکہ 7 اضلاع اور 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کمیٹیوں پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے فارم 8 کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ملیر کی یونین کمیٹی 10 ریڑھی گوٹھ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
کراچی ڈویژن کی 3 یونین کمیٹیوں کی نشست پر 6 امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔
ضلع ٹھٹھہ کی 272 مجموعی نشستوں میں سے 83 پر امیدوار، سجاول کی 253 میں سے 99 نشستوں، بدین میں 498 میں سے 45 نشستوں جبکہ بدین، سجاول اور ٹھٹھہ کی 1023 نشستوں میں سے 227 پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی پارٹی قیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا، پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا، جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔**
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوگا ، جس میں پنجاب ضمنی انتخابات نتائج ، آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل اوراجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات پرمشاورت اورعوامی رابطہ مہم تیزکرنے پربھی بات چیت ہوگی جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کو بھی اسلام آباد طلب کیا گیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت سے روکتے ہوئے تمام رہنماؤں کو خود اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی کورکمیٹی کے اجلاس سے قبل پارٹی کی مرکزی اورصوبائی قیادت کا اجلاس ہوگا ۔
عمران خان نے کراچی کے ضمنی انتخابات سے متعلق علی زیدی کو بھی واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی قسم کی دھونس یا دھمکی میں نہ آئیں ہرصورت انتخابارت جیتنا ہوگا۔