لیفٹیننٹ کرنل بیگ کو ان کے کزن کے ہمراہ 12 اور 13 جولائی کو بلوچستان کے علاقے زیارت سے دہشتگردوں نے اغوا کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرنل لئیق بیگ اور ان کے گزن عمیر جاوید کو کوئٹہ سے آتے ہوئے زیارت کے قریب 10 سے 12 دہشتگردوں نے اغوا کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں کو اغوا کرنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر آرمی کی کوئیک ری ایکشن ٹیم بھیجی گئی، ایس ایس جی ٹروپس اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سرچ آپریشن ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد جنرل ایریا منگی ڈیم کی طرف فرار ہورہے تھے جب کہ 6 سے 8 دہشتگردوں کو قریبی پہاڑوں میں بنے نالے میں جاتے دیکھا گیا، اپنا گھیراؤ ہوتا دیکھ کر دہشتگردوں نے لیفٹننٹ کرنل لئیق کو گولی مارکے شہید کردیا جب کہ فارئرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشتگرد عمیر کو ساتھ لے کر فرار ہوگئے، نامناسب موسم کے باوجود ان کی تلاش میں آپریشن جاری ہے۔