ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں 30 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 209 روپے 80 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 89 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں آج امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 211 روپے ہے۔