اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا سے بذریعہ خط سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔
جبکہ بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقاریرکا ریکارڈ بھی منگوا لیا ہے، پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں عمران خان سے مبینہ الزامات کے شواہد اور وضاحت طلب کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کے بیانات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے فیاض الحسن چوہان کے نجی ٹی وی کو انٹرویو کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن فیاض الحسن چوہان کے مبینہ الزامات کا جائزہ لے گا۔