اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک طرف اوراشرافیہ دوسری طرف ہیں، 20 حلقوں کےعوام کا ریلا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ووٹ کےذریعےملک میں تبدیلی عوام کاحق ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سری لنکا کے حالات کی وجہ اپوزیشن کا نہ ہونا ہے، ہمارے امیدواروں کوہراساں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کی کارنرمیٹنگ پردھاوابولا، 15 پرکال کی جائےتومتعلقہ تھانےکی پولیس پہنچتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ورکرانتخابی مہم میں حصہ نہیں لے رہا، 20 میں سے 19 حلقوں کے لیگی امیدوار الیکشن لڑنے کا اہل نہیں، کل چھاپہ مارکرہمارے لوگوں کوہراساں کیاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، ہم سمجھتے ہیں پٹرول150فی لیٹرملناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 جولائی کوحمزہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے۔