Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2022 04:10pm

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی،آئی ایم ایف کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے سٹاف لیول معاہدہ کا باضابطہ اعلامیہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہوگا۔

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی، آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے پروگرام ایک ارب ڈالر بڑھا دیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جولائی 2023ء تک توسیع دینے کا بھی اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے لئے تمام پیشگی شرائط مکمل کرچکا ہے۔

Read Comments