کراچی ، لاہور ، اسلام آباد:عید کے روزبھی کورونا وائرس کے وارجاری ہیں، ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق جبکہ 371 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ صحت کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار038 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 371 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔
COVID-19 Statistics 11 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 11, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,038
Positive Cases: 371
Positivity %: 2.47%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 140
گزشتہ روزکورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے ،جن میں سے ایک کا اسلام آباد اور ایک کا تعلق سندھ سے ہے ۔
ملک بھرکے اسپتالوں میں اس وقت 140 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
گزشتہ روزملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2.47 فیصد رہی، اسلام آباد 6.72 فیصد مثبت شرح کے ساتھ سرفہرست ہے ۔
اس کے علاوہ لاہورمیں 4.32، مردان میں 3 .28، کراچی میں 2.83، پشاور میں 2.25، صوابی میں 2.22 اور فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 1.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔