پاکستان میں آج سے مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن جب کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں روز بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے الرٹ کے بعد عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کا کام انتظامیہ کے لیے ایک نیا چیلنج ثابت ہوگیا ہے۔
حالیہ بارشوں کے باعث زیرِ آب گلی کوچوں میں جانوروں کی قربانی کیسے ممکن ہوگی، خون، برساتی پانی اور سیوریج کی ناقص صورتحال نے صحت عامہ کے شدید خدشات پیدا کردیے ہیں۔
وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال عید مون سون کی شدید بارشوں کے دوران منائی جائے گی اور رواں سال ملک میں بادل معمول سے ہٹ کر تقریباً 87 فیصد زیادہ برسیں گے۔