Aaj Logo

شائع 09 جولائ 2022 09:22pm

مولانا فضل الرحمان کی سعودی وزیر مذہبی امور سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

مکہ: سعودی عرب میں سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ایف) مولانا فضل الرحمان کی سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ سے ملاقات ہوئی۔

منی میں ہونے والی ملاقات میں سعودی وزیر برائے مذہبی امور نے مولانا فضل الرحمن اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا، اس موقعہ پر باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔

مولانا فضل الرحمن نے سعودی عرب کی جانب سے حج کے موقعہ پر کیے گئے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمدہ انتظامات پر سعودی قیادت اور ادارے قابل تحسین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ مستحکم رہے گی۔

اس موقع پر سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالطیف الشیخ کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر عمل پیرا ہے اور حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Read Comments