پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر طاہر مشہدی کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
پیپلز پارٹی میں شمولیت سے قبل 2018 تک ایم کیو ایم سے وابستہ رہنے والے طاہر سینیٹر مشہدی کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے امام بارگاہ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔
کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی پنجاب کے شہر جہانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ ان کا تعلق ایک معروف سیاسی و ادبی گھرانے سے تھا۔
انہوں نے سنہ 1950 سے سنہ 1962 تک انگلینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد سنہ 1968 میں انہوں نے فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
بعدازاں سینیٹر طاہر مشہدی سنہ 1978 میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے گریجویشن کیا، پھرانہوں نے 1992 میں فوج کو خیرباد کردیا۔
سینیٹر مشہدی ایک کالم نگار اور سیاسی تجزیہ کار تھے جو دی نیشن، ڈان، پاکستان آبزرور اور دی فرنٹیئر پوسٹ کے لیے باقاعدگی سے لکھتے تھے۔
مرحوم سینیٹر لوکل گورنمنٹ کی سطح پر سرگرم رہنے والے طاہر مشہدی 1994-96 کے عرصے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔
تاہم سینیٹرسید طاہر حسین مشہدی سنہ 2005 میں جمشید ٹاؤن کے ناظم منتخب ہوئے تھے۔