Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2022 07:00pm

نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے صارفین کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔

نیپرا نے ماہانہ بنیادوں کے بعد اب سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا، اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی، فیصلے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے گزشتہ روز ماہانہ بنیادوں پر بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی جس کا صارفین پر 113 ارب روپے کا اضافی بوجھ بھی پڑے گا۔

Read Comments