اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر حکومت نے پچھلی حکومت کے کاموں کوغلط ثابت کیا، ہم نے اپنے دورمیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انتقامی کارروائی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے منہ موڑلیا، ہمارے دورمیں سرمایہ کارسی پیک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں کو پی ٹی آئی حکومت نے التواء میں رکھا، 2018 میں ہم گندم اور چینی برآمد کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 سالوں میں سی پیک میں ایک ڈالرکی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔