لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کے شوہر ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے پولیس کو 14 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
دعا زہرہ کے شوہر ظہیر نے کیس میں گرفتاری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، جس پرعدالت نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی منظوری دیتے ہوئے 14 جولائی تک پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل سے استفسار کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے۔
جس پر وکیل نے کہا کہ 16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جسٹس عالیہ نیلم نے کہا تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں۔
تاہم عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کو ری انویسٹی گیٹ کر رہے ہیں۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔
تاہم عدالت نے 14 جولائی تکدعا زہرا کے شوہر ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔