ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ایک روپے 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 3 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں آج امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 209 روپے 50 پیسے ہے۔