کراچی کے علاقے اورنگی پاکستان بازار میں باپ کی جانب سے 8 سالہ معصوم بیٹے پر بہیمانہ تشدد کرنے کے معاملے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی اورنگی کی ٹیم نے بیٹے پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ملزم اسماعیل گرفتاری کے خوف سے ایک جگہ چھپا ہوا تھا، خصوصی ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا۔
جس کے بعد ملزم کو تھانے منتقل کیا گیا ہے۔