Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2022 12:31am

صحافی عمران ریاض کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا

اٹک پولیس نے سینیئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اٹک پولیس کے مطابق عمران ریاض کو اُن کے خلاف درج ایف آئی آر کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کے خلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آر درج ہے، انہیں گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض خان پر پنجاب میں مقدمات درج ہیں، انہیں پنجاب کی ہی حدود سے گرفتار کیا گیا، یہ تاثر غلط ہے کہ گرفتاری اسلام آباد سے عمل میں آئی ہے۔

دوسری جانب عمران ریاض کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی گئی ہے۔

Read Comments