کراچی: سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کل 6 جولائی کو ہو گی۔
اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے جس کے بعد اسمبلی کو پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث ٹیکنوکریٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، سندھ اسمبلی پولنگ میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔
انتخاب میں تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر مندھرو جبکہ تحریک انصاف کے نور الحق قریشی امیدوار ہیں۔
ارکان سندھ اسمبلی ووٹنگ میں حصہ لیں گے، ایوان میں پیپلز پارٹی کے پاس 99 ووٹرز ہیں جبکہ تحریک انصاف کے پاس 30 ووٹرز ہیں۔
دوسری جانب اسمبلی تحریک انصاف کے چار ارکان منحرف ہو چکے ہیں، ایم کیو ایم کے 21 ارکان، جی ڈی اے کے 14، ٹی ایل پی 3 اور ایم ایم اے کا ایک رکن ہے۔