پاکستان کی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 1500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 42 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 1286 روپے سستا ہونے سے ایک لاکھ 22 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں معمولی کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 801 ڈالر ہے۔