فرح خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی پر کافی بات چیت کی ہے۔
ایڈیٹر و ڈائریکٹر شریش کندر کے ساتھ اپنی شادی کے ابتدائی سالوں کو یاد کرتے ہوئے فرح نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شادی کرنے کی کوئی معیاری عمر نہیں ہے، جب آپ کو صحیح شخص مل جائے تو آپ کو شادی کرنی چاہیے۔
ٹی وی شو میں فرح خان نے کہا کہ میں اپنی شادی کے پہلے سال میں ہی بھاگنا چاہتی تھی کیونکہ ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔
فرح نے ‘تیس مار خان’ کی ناکامی کے بارے میں بات کی اور کہا کہ “مجھے اب بھی یاد ہے کہ کس طرح تیس مار خان نے اتنی کامیاب نہیں ہوئی اور اگرچہ لوگوں نے اس کے بارے میں بہت کچھ کہا لیکن فلم نے پیسہ کمایا۔
فرح خان نے کہا کہ تیس مار خان کے بعد میں باہر نکلنا نہیں چاہتی تھی، حالانکہ میں شیلا کی جوانی کی کوریوگرافی کے لیے ایوارڈ جیت رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لہذا وقت اور اتار چڑھاو کے ساتھ سب کچھ بدل گیا۔
فرح خان نے کہا کہ آج میں نے محسوس کیا ہے کہ جو کچھ آپ کا ہے وہ آپ کے پاس آئے گا۔