سینیئر سیاستدان اور سربراہ متحدہ قومی موومنٹ بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 کا ضمنی الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔
خیال رہے کہ این اے 245 کی نشست سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوگئی تھی جس پر فاروق ستار نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغزات نامزدگی جمع کرائی تھی۔
چند روز قبل فاروق ستار نے آج ڈیجیٹل کو بتایا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے انہیں قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کا ضمنی انتخاب پتنگ کے نشان سے لڑنے کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کا بحیثیت آزاد امیدوار این اے 245 کے ضمنی انتخاب لڑنے سے معذرت کرنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخاب کے لئے معید انور نامی اپنا امیدوار میدان میں اُتار دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فاروق ستار کا ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا معاملہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس کے پیش نظر خالد مقبول اور ان کے درمیان کل ایک اور اہم ملاقات ہوگی جس میں بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسمنٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔