Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2022 08:51pm

کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانہ درجہ کی بارش ہوئی۔

شہر قائد میں مون سون بارشوں کی انٹری کے پہلے اسپیل کے تحت ایک گھنٹے میں سُپر ہائی وے، گڈاپ، سرجانی، بحریہ ٹاون، گلشن معمار، ناظم آباد نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 6 جولائی تک جاری رہے گا۔

شہر میں اب تک سب سے زیادہ بارش سرجانی 23.2 ملی میٹر، گلشن معمار 21.2 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 9 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 2.1 ملی میٹر جب کہ جناح ٹرمینل، نارتھ کراچی، ناظم اباد، یونیورسٹی روڈ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Read Comments