Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2022 12:39pm

عدالتی فیصلے کے باوجود فون ٹیپنگ ہو رہی ہے: شیرین مزاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رہنما شیرین مزاری نے کہا ہے کہ غیرقانونی فون ٹیپنگ پربے نظیرکی حکومت ختم ہوئی تھی، 1997 میں سپریم کورٹ نےفیصلہ دیا تھا۔

اسلام آباد میں فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیرین مزاری نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود فون ٹیپنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، یہ سب کچھ سازش کو چھپانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

شیرین مزاری نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے اسلام آباد جلسے سے گھبرا گئے ہیں، عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز حکومتی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں، مریم نوازعدالت سے ضمانت پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن نہیں مل رہی تو سابق خاتون اول کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سیاسی بحران کونہ بڑھایا جائے، فوری الیکشن کروائیں۔

Read Comments