Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2022 09:45am

سعودی کابینہ میں پہلی مرتبہ 2 خواتین کو شامل کرلیا گیا

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں پہلی مرتبہ سعودی کابینہ میں2 خواتین کو شامل کیا گیا ہے ۔

سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان پر شہزادی ہیفا بنت محمد بن سعود نائب وزیر سیاحت جبکہ الشیحانہ بنت صالح کو وزراء کونسل کی نائب سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر کابینہ ارکان میں ردوبدل کے علاوہ دیگر اہم تقرریاں بھی کی گئی ہیں۔

تاہم سعودی کابینہ میں پہلی بار خواتین کی نمائندگی کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

Read Comments