Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2022 11:03am

پنجاب حکومت نے مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی اٹھا لی

لاہور: عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پنجاب حکومت نے توانائی بچت مہم کے تحت صوبے بھر کی مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی اٹھا لی۔

سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار 3 جولائی سے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے جبکہ پابندی کے خاتمے کا اطلاق 9جولائی چاند رات تک رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے، اس فیصلے سے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

Read Comments