Aaj Logo

شائع 02 جولائ 2022 11:13am

ایران میں 6.1 شدت کے زلزلے سے پانچ افراد ہلاک

جنوبی ایران میں 6.1 شدت کے زلزلے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

ایران کے خلیجی ساحل پر صوبہ ہرمزگان میں ایمرجنسی مینجمنٹ کے سربراہ مہرداد حسن زادہ نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ “زلزلے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں”۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 12 افراد ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ ریسکیو کام کیا جا چکا ہے اور اب ہم ہنگامی رہائش کے طور پر خیمے فراہم کر رہے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ 6.3 شدت کا زلزلہ اور6.1 شدت کا زلزلہ پہلے 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد آیا جس نے ایران کے خلیجی ساحل کے قریب واقع گاؤں سید خوش کو لپیٹ میں لیا۔

خلیج ٹائمز بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ 2003 میں صوبہ کرمان میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 31 ہزار افراد ہلاک اور قدیم شہر بام کو لپیٹ میں لیا تھا۔

Read Comments