لاہور میں سینیئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی ایاز امیر اور ڈرائیور کو نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلتے ہوئے نا معلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور ایاز امیر کا موبائل فون اور پرس بھی لے کر فرار ہوگئے جب کہ صحافی کے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا ہے۔
واقعےکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جن میں ایاز امیر کے پھٹے ہوئے کپڑے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ایاز امیر پرحملے کی مذمت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعے کی تحقیقات کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی، حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لے کر کارروائی کی جائے۔