اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے عوام پربوجھ ڈال رہی ہے، امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے تحت لائی گئی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل جلسے کیلئے “چوروں کوریلیف، عوام کوتکلیف” کا لوگو متعارف کرا دیا۔
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کےبجائے امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے تحت لائی گئی امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے ۔
Instead of buying cheaper oil from Russia Imported govt, brought in by US regime change conspiracy, continues to put unbearable burden on people while giving themselves NRO2 worth Rs 1100 bn. Total increase Rs 99 for petrol, Rs 133 for diesel. Join our protest ag this tomorrow. pic.twitter.com/JnXIbtkAUx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 1, 2022
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خود کو 1100 ارب روپے کا این آر او 2 دے رہی ہے، مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے کا اضافہ ہوا، عوام اس کیخلاف کل ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔