بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان تقریباً 5 سال بعد بالی ووڈ میں انٹری کیلئے بالکل تیار ہیں۔
کنگ خان کے سال 2023 میں ریلیز ہونے والے کئی بڑے پروجیکٹس ہیں اور ان میں سے ایک ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “جوان” ہے۔
فلم کے بارے میں افواہیں چند ماہ قبل شروع ہوگئیں تھی جب اس کا پہلا ٹیزر کلپ اس سال 3 جون کو آیا تھا۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم“جوان“ کے اسٹریمنگ رائٹس فلم کے ٹریلر ریلیز سے پہلے ہی نیٹ فلکس کو فروخت کر دیے گئے ہیں۔
تاہم جسے کل 120 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا، جو کہ اپنے اندر ایک ریکارڈ توڑ قیمت ہے۔