چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ان کی ولادہ کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں جمائما کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کارکنان نے میری 88 برس کی والدہ کے گھر کے باہر تیسری بار احتجاج کی کال دی ہے، آخر ان لوگوں کو کیا آفت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ کا پاکستان کی سیاست سے کیا لینا دینا ہے، ایسے احتجاج کی وجہ سے ان کی زندگی میں خلل پڑتا ہے جب کہ پولیس کا بھی وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ 17 اپریل کو لیگی رہنما عابد شیر علی نے جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجج کرنے کا اعلان کیا تھا۔