ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں 26 پیسے کمی کے بعد امریکی ڈالر 204 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے 62 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 206 روپے 65 پیسے ہے۔