Aaj Logo

شائع 30 جون 2022 09:49am

سعودی حکام کا بغیر اجازت حج کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت نے بغیر اجازت حج کرنے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عرب میڈیا نے سرکاری سعودی پریس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتاتا کہ کہ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی اجازت نامے کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرے گا اس پر 2 ہزار665 ڈالر (10 ہزار ریال) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پبلک سیکیورٹی کے ترجمان سمیع الشویریخ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو تمام مقدس مقامات کے ساتھ ساتھ ان کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا تاکہ حج کے دوران ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے 19 لوگوں کو حج سے متعلق دھوکہ دہی کے اشتہارات جیسے کہ دوسروں کی جانب سے مناسک ادا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

سمیع الشویریخ کے مطابق سوشل میڈیا اور ایک ویب سائٹ پر اشتہارات کے ذریعے پیش کی جانے والی خدمات میں حاجیوں کے لیے قربانیاں فراہم کرنا اور تقسیم کرنا اور نقل و حمل کا انتظام کرنا شامل تھا۔

خیال رہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کی وجہ سے عازمین کی تعداد میں تیزی سے کمی کے بعد ملک کے اندر اور باہر سے 10 لاکھ عازمین کو اس سال کے حج میں شرکت کی اجازت دے گی۔

Read Comments