برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اگر روسی صدر ولادمیر پیوٹن عورت ہوتے تو یوکرین جنگ کا آغاز نہیں ہوتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اگر پیوٹن ایک عورت ہوتے تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس طرح سے حملے اور تشدد کی جنگ کا آغاز کرتے۔
بورس جانسن نے مزید کہا کہ پیوٹن کا یوکرین پر حملہ زہریلی مردانگی کی ایک بہترین مثال ہے، سب جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن اس کا کوئی امکان نہیں نظر آ رہا کیوںکہ پیوٹن امن کی پیشکش نہیں کر رہے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی اتحادیوں کو یوکرین کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ روس کے ساتھ امن مذاکرات ممکن ہونے کی صورت میں اسے بہترین ممکنہ سٹریٹجک پوزیشن میں رکھا جا سکے۔