پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 1831 ڈالرز فی اونس ہے۔