پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار روپے 500 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 301 روپے گراوٹ سے ایک لاکھ 21 ہزار 313 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 1823 ڈالرز فی اونس ہے۔