سابق وفاقی وزیر اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) فرغ نسیم نے کہا کہ دسمبر تک مردم شماری نہ ہوئی توحکومت سےوجوہات مانگیں گے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرغ نسیم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سامنے اپنا مؤقف رکھا ہے، سندھ میں من پسندحلقہ بندیاں کی گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے کہا پٹیشن کی صورت میں اپنا مؤقف دیں جس پر ہم نےگزارش کی ہے کہ ہمیں جلدی سنا جائے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کے لئے شفاف ووٹر لسٹ ہونی چاہیئے، ای سی پی نے سندھ اور وفاقی حکومت کو سننےکا وعدہ کیا، امید ہے کہ وہ صحیح فیصلہ کریں گے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمارے مردم شماری پر سخت تحفظات ہیں،کابینہ میں بھی مخالفت کی ہے اور اگر دسمبر تک مردم شماری نہ ہوئی توحکومت سےوجوہات مانگیں گے۔
اس موقع پر کنویئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تحفظات پر الیکشن کمیشن حکام کے ساتھ ملاقات جاری ہے، سندھ کےبلدیاتی انتخابات در اصل انتخابات نہیں تھے تاہم اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے جس پر شہباز شریف کل ہم سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک میں تبدیلی کی سب سے بڑی علامت ہے، ہم نے نےمشکل وقت میں مڈل کلاس کوآگے بھیجا اور بنیادی مسائل کےحل کے لئے متحدہ اپوزیشن کاساتھ دیا۔