اردن میں ایک ٹینگ سے کلورین گیس کے لیک ہونے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 251 زخمی ہوگئے ہیں۔
متعلقہ افراد اور سرکاری میڈیا کا پیر کو کہنا تھا کہ اردن کی بندرگاہ عقبہ میں ایک سٹوریج ٹینک 25 ٹن کلورین گیس سے بھری ہوئی تھی جو کہ مشرقی افریقہ کے ملک جبوتی برآمد کی جارہی تھی۔
تاہم حکام کے مطابق برآمد کے وقت ٹینگ کے گرنے سے گیس لیک ہوئی۔حکام نے شہریوں نے گھروں میں رہنے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیو میں ٹیک کو گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد پیلے رنگ کی گیس بھی ہوا میں پھیلنا شروع ہوئی۔
10 وفيات حتى الآن وعشرات المصابين .. #شاهد لحظة انفجار صهريج يحوي #غاز_الكلورين السام في #ميناء_العقبة #الأردن #العقبة #Aqaba pic.twitter.com/hUFbv6LbDX
— الجزيرة مباشر (@ajmubasher) June 27, 2022
ویڈیو میں لوگوں کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سول ڈیفنس سروس نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ مخصوص ٹیمیں اب بھی گیس لیک سے نمٹ رہی ہیں۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق عقبہ میں انخلا کے لیے طیارے بھیجے جا رہے تھے۔